افتخار چودھری کو راضی کرنے کیلئے ارسلان کو نوکری دی: پرویزالٰہی

افتخار چودھری کو راضی کرنے کیلئے ارسلان کو نوکری دی: پرویزالٰہی
افتخار چودھری کو راضی کرنے کیلئے ارسلان کو نوکری دی: پرویزالٰہی

  

لاہور(آن لائن) مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اپنے دور میں بہت سے سیاسی فائدے اٹھائے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہ ہم نے اپنے دور حکومت میں سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کو راضی کرندے کیلئے ان کے بیٹے ارسلان افتخار کو ایف آئی اے میں نوکری دلائی، سابق چیف جسٹس نے پرویز مشرف کی بلٹ پروف گاڑی بھی مانگی تھی۔ پرویزالٰہی نے کہا کہ 2013 ءکے انتخابات میں کمال کی دھاندلی ہوئی عمران خان کی اتنی مقبولیت تھی کہ لگ رہا تھا بہت سیٹیں جیتیں گے نواز لیگ والوں کو خود سمجھ نہیں آئی اتنے ووٹ کہا ں سے ملے، پنجاب میں دہشتگردوں کیخلاف کاروائی ہوئی تو حکمران خود پھنس جائینگے، پیپلز پارٹی کی حکومت سے الحاق سیاسی نقصان پہنچا ، پیپلز پارٹی کو سہارا دینے کیلئے حکومت میں شامل ہوئے، انہوں نے کہا بھارت چاہتا ہے کہ پاکستان ترقی نہ کرے کراچی آپریشن سے ثابت ہو گیا کہ کس کس کو بھارت سے فنڈنگ ہو رہی ہے۔

مزید : لاہور