کمرے میں گیس بھرجانے کے بعد 2 افراد جاں بحق

کمرے میں گیس بھرجانے کے بعد 2 افراد جاں بحق
کمرے میں گیس بھرجانے کے بعد 2 افراد جاں بحق

  

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) لیبر کالونی میں کمرے میں گیس بھرجانے کے بعد 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لیبر کالونی کے ایک گھر میں اہلِ خانہ سورہے تھے کہ گیس کا پائپ نکل گیا جس سے کمرے میں گیس بھرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ اہلِ محلہ نے دوپہر کے وقت گھر سے آنے والی گیس کی بو محسوس کرکے پولیس کو اطلاع کی ۔ پولیس نے دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوکر تلاشی لی تو ایک کمرے سے 2 لاشیں برآمد ہوئیں جن کی موت گیس لیکج کے باعث دم گھنٹے سے ہوئی تھی۔ پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر سردخانے منتقل کردیا ہے۔

مزید :

کوئٹہ -