امریکہ میں بے روز گاری کی شرح گھٹ گئی

امریکہ میں بے روز گاری کی شرح گھٹ گئی
امریکہ میں بے روز گاری کی شرح گھٹ گئی

  

واشنگٹن(اے پی پی) امریکہ میں بے روزگاری کی شرح میں رواں سال اکتوبر کے دوران کمی ریکارڈ کی گئی۔ امریکی لیبر ڈیپارٹمنٹ کے جاری اعداد وشمار کے مطابق ملک بھر میں اکتوبر کے دوران ملازمت کے 2 لاکھ 71 ہزار نئے مواقع پیدا ہوئے جو کہ ستمبر میں فراہم کی جانیوالی ملازمتوں کی تعداد سے دوگنازائد ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے دوران ملک میںبے روزگاری کی شرح کمی کے ساتھ 5.0 فیصدکی سطح پر آگئی جو کہ گزشتہ ساڑھے 7 سال میں ملک میں بے روزگاری کی کم ترین سطح ہے جبکہ اجرتوں میں اکتوبر کے دوران گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 2.5 فیصد اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ماہرین کے مطابق بے روزگاری کی شرح میں کمی عالمی اقتصادی ترقی کے سست روی کا شکار ہونے کے باوجود امریکی معیشت میں بہتری اور اس کے لچکدار ہونے کا ثبوت ہے جبکہ یہ دسمبر میں قرضوں پر شرح سود میں اضافے کیلئے بھی معاون ہو سکتی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -