فیاض الحسن اس قابل نہیں کہ ان کی کسی بات کا جواب دوں ، شیخ رشید

فیاض الحسن اس قابل نہیں کہ ان کی کسی بات کا جواب دوں ، شیخ رشید
فیاض الحسن اس قابل نہیں کہ ان کی کسی بات کا جواب دوں ، شیخ رشید

  

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ فیاض الحسن چوہان کو اس قابل نہیں سمجھتا کہ ان کی کسی بات کا جواب دوں ۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان کی طرف سے لگائے گئے الزامات کے حوالے سے شیخ رشید احمد کاکہنا تھا کہ فیاض الحسن تو قران شریف اٹھاتے رہتے اور قسمیں کھاتے رہتے ہیں ان کی تحریکِ انصاف میں نہ کل اہمیت تھی نہ آج ان کی کوئی اہمیت ہے۔انہوں نے کہا کہ فیاض الحسن کو اس قابل نہیں سمجھتا کہ ان کی کسی بات کا جواب دوں وہ اکثر اپنی بیویوں کو طلاق دیتے رہتے ہیں۔فیاض الحسن کا مسئلہ ان کی پارٹی کا ذاتی مسئلہ ہے بہتر یہی ہوگا کہ وہ آپس میں ہی اس معاملے کو حل کریں۔

واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان نے این156 راولپنڈی میں بلدیاتی انتخابات کی ٹکٹوں کی تقسیم میں پیسے لینے کے الزام پر اس حلقے میں پی ٹی آئی کے آرگنائزر فیاض الحسن چوہان کو معطل کردیا تھا ۔ اپنی معطلی کے ردِ عمل میں فیاض الحسن چوہان نے ہفتہ کے روز ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں قرانِ پاک پر ہاتھ رکھ کر انہوں نے ٹکٹوں کی تقسیم میں پیسے لینے کے الزامات کو مسترد کیا تھا اور اپنی معطلی کو شیخ رشید کی سازش قرار دیا تھا۔

مزید : راولپنڈی /اہم خبریں