پرویز الہٰی کا ایازصادق کو فون، سپیکر کیلئے ووٹنگ میں غیر مشروط حمایت کی یقین دہانی

پرویز الہٰی کا ایازصادق کو فون، سپیکر کیلئے ووٹنگ میں غیر مشروط حمایت کی ...
پرویز الہٰی کا ایازصادق کو فون، سپیکر کیلئے ووٹنگ میں غیر مشروط حمایت کی یقین دہانی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے قومی اسمبلی میں سپیکر کے امیدوار سردار ایاز صادق کو فون کرکے قومی اسمبلی میں سپیکر کے انتخاب کیلئے ووٹنگ میں غیر مشروط حمایت کا یقین دلایا جبکہ شاہ محمود قریشی سے سردار ایاز صادق کی حمایت کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک بیان کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی نے سردار ایاز صادق سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور انہیں کہا کہ آپ کی غیر مشروط حمایت کریں گے۔ دوسری طرف چوہدری پرویز الہٰی نے شاہ محمود قریشی سے بھی ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور سپیکر کے انتخاب کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے شاہ محمود قریشی سے کہا کہ سپیکر غیر جانبدار عہدرہ ہوتا ہے اسے بلامقابلہ منتخب ہونا چاہیے لہٰذا آپ عمران خان کو ایاز صادق کی حمایت پر قائل کریں۔

مزید : قومی /اہم خبریں