شرمناک انکشاف کے بعدسعودی جوڑے نے ڈیڑھ سالہ بچے کوموت کے گھاٹ اتاردیا

شرمناک انکشاف کے بعدسعودی جوڑے نے ڈیڑھ سالہ بچے کوموت کے گھاٹ اتاردیا
شرمناک انکشاف کے بعدسعودی جوڑے نے ڈیڑھ سالہ بچے کوموت کے گھاٹ اتاردیا

  

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) شادی سے قبل ناجائزتعلقات کے نتیجے میں بننے والے بچے کے انکشاف کے بعد سعودی جوڑے نے تشدد کرکے اپنے ڈیڑھ سالہ بیٹے کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔ اماراتی میڈیا کے مطابق خاتون نے اپنے شوہر کو بتایاکہ وہ شادی سے پہلے ہی حاملہ ہوگئی تھیں جس کے بعد بچے پر تشدد شروع کردیا اور ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بچہ چل بسا، بچے پر تشدد کی رپورٹ ملنے پر پولیس نے میاں بیوی کو حراست میں لے لیا۔

ڈاکٹرز نے پولیس کو بتایاکہ تشدد کے بعد بچے کی موت واقع ہوئی اور اس کے پورے جسم پر تشدد کے نشانات موجود تھے ۔ سعودی اخبار ’سبق‘ نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاکہ خاتون نے پولیس کو بتایا،اس کی طرف سے زناسے پیداشدہ بچے کے بارے میں آگاہ کرنے کے بعد شوہر نے اٹھارہ ماہ کے بچے سے چھٹکارا پانے کافیصلہ کیا۔

مزید : جرم و انصاف