ریحام خان کے سابق شوہر ڈاکٹر اعجاز سے رابطے بحال ہوگئے

ریحام خان کے سابق شوہر ڈاکٹر اعجاز سے رابطے بحال ہوگئے
ریحام خان کے سابق شوہر ڈاکٹر اعجاز سے رابطے بحال ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن، اسلام آباد  (ویب ڈیسک) عمران خان سے علیحدگی کے بعد ریحام خان کے سابق شوہر ڈاکٹر اعجاز سے رابطے بحال ہوگئے ہیں اور اُنہیں عدالت میں جانے سے روکنے کے لیے دونوں میں جلد ملاقات کا امکان بھی ظاہر کیاجارہاہے اور اس ضمن میں قریبی رشتہ داروں نے معاملات سلجھانے کے لیے رابطے شروع کردیے ہیں ۔
ڈیلی پاکستان گلوبل ‘کے مطابق ڈاکٹر اعجاز بچوں کے معاملات عدالت میں لے جاناچاہتے ہیں جبکہ ریحام خان انہیں عدالت میں جانے سے روکناچاہتی ہیں اور اس سلسلے میں دونوں کے قریبی ذرائع بات چیت سے معاملات رفع دفع کراناچاہتے ہیں ۔
عمران خان اور ریحام خان کی طرف سے تردید کیے جانے کے باوجود ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ علیحدگی کے معاملات آٹھ کروڑ روپے میں طے پائے ہیں جو کہ قسطوں میں اداکیے جائیں گے ، ریحام خان کے قریبی ذرائع نے بتایاکہ پہلی قسط اداہوچکی ہے اور اس ضمن میں ثالث کا کردار عمران خان کے قریبی دوست ذوالفی بخاری اداکررہے ہیں جولندن سے پاکستان اور پھر بنی گالہ سے ہوکر واپس لندن بھی پہنچ چکے ہیں ۔
دوسری طرف ریحام خان اور عمران خان باضابطہ طورپر طلاق کے کاغذات پر دستخط بھی کرچکے ہیں اور ریحام خان نے واضح کیاکہ جسمانی تشدد جیسے دعوے بالکل ہی بے بنیاد ہیں تاہم ان کی شادی کامیاب نہیںہوسکی اور اُنہوں نے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔

مزید :

اسلام آباد -