فاٹا اراکین نے سپیکر کا امیدوار دستبردار کرنے کیلئے کوئی شرط نہیں رکھی،سردار ایاز صادق

فاٹا اراکین نے سپیکر کا امیدوار دستبردار کرنے کیلئے کوئی شرط نہیں ...
فاٹا اراکین نے سپیکر کا امیدوار دستبردار کرنے کیلئے کوئی شرط نہیں رکھی،سردار ایاز صادق

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپیکر کے انتخاب میں ووٹوں کے حصول کی خاطر سردار ایاز صادق متحرک ہوگئے ،فاٹا ارکان سے ملاقات کی اورفاٹا اتحاد کی طرف سے جی جی جمال کو سپیکر کے انتخاب سے دستبردار کرانے کے حوالے سے بات چیت کی ۔ فاٹا ارکان نے ووٹنگ میں حمایت کیلئے اپنے مطالبات تحریری شکل میں سردار ایازصادق کے حوالے کردیے۔

اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سردار ایاز صادق کاکہنا تھا کہ فاٹااراکین سے تفصیلی ملاقات ہوئی لیکن انہوں نے کوئی شرط پیش نہیں کی،فاٹا ارکان سے شام کو پھرملاقات ہوگی عشائیے کے موقع پرہماری مزیدملاقاتیں ہونگی اور فاٹاکے اراکین کے مطالبات سے وزیراعظم کوآگاہ کریں گے۔

فاٹااراکین نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چاروں صوبوں کی طرح فاٹاکوبھی حقوق دیے جائیں جبکہ سردار ایاز صادق سے ہونے والی ملاقات میں ذاتی ایجنڈہ شامل نہیں تھا صرف ملکی سلامتی پر بات ہوئی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -