ارکان اسمبلی کولواحقین سے اظہارہمدردی کی ہدایت ،فیکٹری گرنے کے معاملے کوسیاسی نہ بنایاجائے: رانا مشہود

ارکان اسمبلی کولواحقین سے اظہارہمدردی کی ہدایت ،فیکٹری گرنے کے معاملے ...
ارکان اسمبلی کولواحقین سے اظہارہمدردی کی ہدایت ،فیکٹری گرنے کے معاملے کوسیاسی نہ بنایاجائے: رانا مشہود

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرتعلیم پنجاب رانا مشہود نے کہا ہے کہ سندر فیکٹری حادثے میں جاں بحق افرادکے لواحقین کے ساتھ ہیں،ارکان اسمبلی کولواحقین سے اظہارہمدردی کی ہدایت کی گئی ہے،فیکٹری گرنے اورملبہ ہٹانے کے معاملے کوسیاسی نہ بنایاجائے،تمام ادارے پوری تن دہی سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کوبہترین طبی سہولتیں فراہم کررہے ہیںفیکٹری کے ملبے میں مزید4افراددبے ہوسکتے ہیں،حادثہ کے ذمہ داروں کاتعین کرکے ان کےخلاف سخت کارروائی کی جائےگی۔ انہوں نے کہا کہ تمام ادارے پوری تن دہی سے فرائض انجام دے رہے ہیںریسکیو اہلکاروں نے انتہائی محنت سے کام کیا، میڈیانے فیکٹری حادثے کی بہترین کوریج کی،کوشش کررہے ہیں جتنی جانیں بچاسکتے ہیں بچائیں،ہیوی مشینری اس لیے استعمال نہیں کررہے تاکہ جانیں بچائی جاسکیں ملبہ ہٹانے کاکام بلاتعطل جاری ہے۔

مزید : لاہور