پی ٹی آئی کارکنان کا قتل،عمران خان نے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر احتجاج کی دھمکی دے دی

پی ٹی آئی کارکنان کا قتل،عمران خان نے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر احتجاج کی ...
پی ٹی آئی کارکنان کا قتل،عمران خان نے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر احتجاج کی دھمکی دے دی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پی ٹی آئی کارکنوں کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر بھرپور احتجاج کی دھمکی دے دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگی غنڈوں کی فائرنگ سے زخمی ہونےوالا کارکن بھی شہید ہو گیا،شہید کارکنان کے سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں،پنجاب حکومت اور پولیس سے مطالبہ کرتا ہوں قاتلوں کوفوری گرفتارکیاجائے۔ عمران خان نے کارکن کی ہلاکت پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان پرحکمران لیگ کے غنڈوں کاحملہ انتہائی قابل مذمت ہے،کارکنوں کے قاتلوں کوسزا نہ دی گئی توبھرپور احتجاج کرینگے۔

واضح رہے کہ بلدیاتی انتخابات کے دوران پھولنگر میں حیات نامی پی ٹی آئی کارکن لیگی کارکنوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا تھا جو کہ اتوار کے روزلاہور کے جناح ہسپتال میں دم توڑگیا ۔ جاں بحق کارکن کے لواحقین نے لاش گورنر ہاؤ س کے سامنے رکھ کر کئی گھنٹے شدید احتجاج کیا اور حکومت مخالف نعرے بازی کی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -