نتیش کمار ہی بہار کے وزیر اعلی رہیں گے،مودی سرکار کو بھارت سے اکھاڑ پھینکیں گے،لالو پرشاد یادیو

نتیش کمار ہی بہار کے وزیر اعلی رہیں گے،مودی سرکار کو بھارت سے اکھاڑ پھینکیں ...
نتیش کمار ہی بہار کے وزیر اعلی رہیں گے،مودی سرکار کو بھارت سے اکھاڑ پھینکیں گے،لالو پرشاد یادیو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پٹنہ ،نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بہار میں بہاریوں نے مودی کے منہ پر طمانچہ رسید کردیا،ریاستی انتخابات میں 243سیٹوں میں سے جتنا دل یونائیٹڈنے 176سیٹیں حاصل کر کے دوتہائی اکثریت حاصل کرلی جبکہ بی جے پی محض 61سیٹیں ہی لے سکی ۔نتائج سامنے آنے کے بعد نتیش لالو اتحاد کے روح رواں لالو پرشاد یادیو نے فتح کے جشن میں تقریر کرتے ہوئے کہاکہ نتیش کمار ہی بہار کے وزیر اعلی رہیں گے اور مودی سرکار کو بھارت سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ذرائع کے مطابق ریاست کے دارالحکومت پٹنہ میں جنتادل یونائیٹڈکے مرکزی دفتر کے سامنے جشن کا ماحول ہے۔لالو پرشاد نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نتیش کمار کی حکمرانی میں بہار کی عوام ترقی کرے گی،بہار کے نتائج کااثر پورے بھارت پر پڑے گامودی کیخلاف سرکار کیخلاف تحریک چلائیں گے اور انہیں بھارت میں رہنے نہیں دیں گے۔دوسری طرف بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ریاست کے عوام کا زبردست حمایت کیلئے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنی فتح کے باوجود باوقار رہیں گے ۔بھارت کے سرکاری میڈیا کے مطابق نریندر مودی نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو فون کرکے انہیں جیت پر مبارکباد دی ہے۔