متحدہ عرب امارات کی آزادی اور پرچم سے متعلق ضروری معلومات

متحدہ عرب امارات کی آزادی اور پرچم سے متعلق ضروری معلومات
متحدہ عرب امارات کی آزادی اور پرچم سے متعلق ضروری معلومات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کا پرچم دودسمبر 1971ءکومنظور کیاگیاجس کی رونمائی شیخ زیدبن سلطان النہیان مرحوم نے کی اور متحدہ عرب امارات کے آزاد ریاست ہونے کا اعلان کیاگیاجس کے بعد ہرسال دودسمبر کومتحدہ عرب امارات میں فلیگ ڈے یعنی یوم آزادی منایاجاتاہے ۔
متحدہ عرب امارات کے پرچم میں سبز ، سفید ، سیاہ اور سرخ رنگ ہیں اور یہ تمام رنگ عرب دنیا کے اتحاد کی علامت ہیں ۔ اس پرچم کی لمبائی اس کی چوڑائی سے دوگنا ہے جو کہ قومی پرچم کے ڈیزائن کرنے کے مقابلے کے اشتہارات کے بعد 1971ءمیں ایک نوجوان اماراتی عبداللہ محمد المائینہ نے ڈیزائن کیاجس کے بعد اُنہیں وزارت خارجہ میں عہدہ دیاگیا۔ پرچم ڈیزائن کرنے کے مقابلے میں 1030ڈیزائن پیش کیے گئے جن میں سے صرف 6شارٹ لسٹ کیے گئے اور بالآخر موجودہ پرچم منتخب کیاگیا اورعبداللہ کو چار ہزار درہم دیئے گئے ۔
یواے ای کے پرچم میںباالترتیب اوپر سے نیچے برابر متوازن لمبائی کے سبز، سفید اور سیاہ رنگ ہیں جبکہ عمودی سطح پر سرخ رنگ ہے ،اس پرچم کا مفہوم عرب شاعر سیف الدین الہولی کی نظم کے دوپیراگراف سے ماخوز ہے جن میں نیکی ، ہمدردی اور احسانات کا ذکر ہے ۔ شاعر نے تاریخی جنگوں کابھی ذکر کیا تھا، اعمال اور ارادے نیک (سفید)تھے لیکن جنگی طاقت مضبوط (سیاہ) تھی جبکہ میدان کھلے اور سبز تھے ، تلواریں خون میں رنگی تھیں ۔