پاکستانی بلے بازوں کی شاندار بیٹنگ، وارم اپ میچ میں نیپال کو 121رنز سے شکست دیدی

پاکستانی بلے بازوں کی شاندار بیٹنگ، وارم اپ میچ میں نیپال کو 121رنز سے شکست ...
پاکستانی بلے بازوں کی شاندار بیٹنگ، وارم اپ میچ میں نیپال کو 121رنز سے شکست دیدی

  

ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز سے پہلے ایک وارم اپ میچ میں نیپال کو 121رنز سے شکست دیدی۔نیپال نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی جس کا پاکستانی بلے بازوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور دل کھول کر اپنے سٹروکس کھیلے۔پاکستان نے 6وکٹوں پر 326رنز بنائے۔ شعیب ملک نے 63اور اظہر علی نے 73رنز بنائے۔ جواب میں نیپال کی ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں پانچ وکٹوں پر 205رنز بنا سکا۔مینڈل نے 61رنز بنائے پاکستان کی طرف سے انور علی نے دو ، یاسر شاہ،وہاب ریاض اور احمد شہزاد نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

مزید : کھیل /اہم خبریں