لاہور سے جعلی سکے بنانے والا گینگ گرفتار، پانچ روپے کا سکہ دو روپے میں فروخت کرتے تھے :پولیس

لاہور سے جعلی سکے بنانے والا گینگ گرفتار، پانچ روپے کا سکہ دو روپے میں فروخت ...
لاہور سے جعلی سکے بنانے والا گینگ گرفتار، پانچ روپے کا سکہ دو روپے میں فروخت کرتے تھے :پولیس

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دارلحکومت کے علاقے گرین ٹاو¿ن کے ایک گھر سے تین افراد جعلی سکے تیارکرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاعات پر گرین ٹاﺅن کے علاقے میں ایک گھر پر چھاپہ مار ا اور جعلی سکے بنانے میں مصروف تین افراد کو رنگے ہاتھوں حراست میں لے لیاہے جن میں وارث ،ذولفقار اور صفدر شامل ہیں ۔

پولیس کا کہناتھا کہ ملزم پانچ روپے کا جعلی سکہ دو روپے میں فروخت کرتے تھے اور چھاپے کے دوران جائے وقوعہ سے ہزاروں روپے مالیت کے سکے بھی برآمد کر لیے گئے ہیں ۔

مزید : لاہور