ڈسپلن کی خلا ف ورزی، پی ٹی آئی کا ایم پی اے امجد آفریدی کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ،اعظم سواتی کو وارننگ

ڈسپلن کی خلا ف ورزی، پی ٹی آئی کا ایم پی اے امجد آفریدی کو پارٹی سے نکالنے کا ...
 ڈسپلن کی خلا ف ورزی، پی ٹی آئی کا ایم پی اے امجد آفریدی کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ،اعظم سواتی کو وارننگ

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر رکن صوبائی اسمبلی امجد آفریدی کو پارٹی سے نکا ل دیا جبکہ اعظم سواتی سمیت چار اراکین اسمبلی کو وارننگ جاری کردی گئی۔پی ٹی آئی کی جانب سے پارٹی ڈسپلن خلاف ورزی پر بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی نے فیصلہ سنا دیا جس کے چیئرمین شاہ محمود قریشی تھے ۔ پی ٹی اائی کے جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کوہاٹ سے رکن صوبائی اسمبلی امجد آفریدی کو پارٹی نکال دیا گیا ۔مانسہرہ میں پارٹی مفادات کے تحفظ میں ناکامی پر اعظم سواتی کو آئندہ مقامی سطح پر کوئی بھی پارٹی ذمہ داری نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔رکن صوبائی اسمبلی یاسین خلیل کو جماعتی اور حکومتی عہدے کے لیے نا اہل قرار دیا گیا جن پر بلدیاتی انتخاب کے دوران پی ٹی آئی کے کونسلر کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کا الزام تھا ۔کمیٹی نے شہر یار آفریدی ،ضیا اللہ بنگش اور عارف یوسف کو بھی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر وارننگ جاری کی ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -