سی ٹی ڈی نے سولجر بازار میں کارروائی کر کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا

سی ٹی ڈی نے سولجر بازار میں کارروائی کر کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا
سی ٹی ڈی نے سولجر بازار میں کارروائی کر کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کاونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کر کے مبینہ ٹارگٹ کلر کو گرفتار کیا ہے جس نے سات افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے ۔جیو نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی نے سولجر بازار کے علاقے میں کارروائی کر کے حسن نامی ٹارگٹ کلر کو گرفتار کیا جس کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے جو لیاری کے علاقے کا رہائشی تھا۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم بھتہ خوری اور سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے ۔گرفتار ملزم حسن کو مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔

مزید :

کراچی -