موبائل فون استعمال کرنے والی لڑکیوں کے لیے انتہائی تشویشنا ک خبر ،ہیکروں نے آپ کے فون کے ذریعے ہی نگرانی کے لیے نیا شرمنا ک حربہ اپنا لیا ،بچنے کا طریقہ جانیے

موبائل فون استعمال کرنے والی لڑکیوں کے لیے انتہائی تشویشنا ک خبر ،ہیکروں نے ...
موبائل فون استعمال کرنے والی لڑکیوں کے لیے انتہائی تشویشنا ک خبر ،ہیکروں نے آپ کے فون کے ذریعے ہی نگرانی کے لیے نیا شرمنا ک حربہ اپنا لیا ،بچنے کا طریقہ جانیے

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سمارٹ فون کے صارفین کے لیے بری خبر ہے کہ ہیکرز ان کے آئی فون کے ذریعے ان کی جاسوسی کر سکتے ہیں اور جب چاہیں فون کے کیمرے کے ذریعے صارف کو دیکھ سکتے ہیں کہ وہ کیا کر رہا ہے۔جوڈی مارش نامی ڈاکومنٹری فلم میکر نے اپنی نئی ڈاکومنٹری میں انکشاف کیا ہے کہ ہیکرز دنیا میں کہیں سے بھی آپ کے آئی فون کو کنٹرول کر سکتے ہیں ۔ آپ کو پتا بھی نہیں چلے گا اور وہ اپنے ہی کے آئی فون کے کیمرے کے ذریعے آپ کو دیکھ رہے ہوں گے۔انہوں نے ڈاکومنٹری فلم میں بتایا ہے کہ یہ ہیکرز عموماً لڑکیوں کے آئی فونز کو نشانہ بناتے ہیں اور ان لڑکیوں کو ایک غلام کی حیثیت دیکھتے ہیں۔ ہیکرزدیگر لوگوں سے رقم لے کر ان لڑکیوں کے آئی فون تک رسائی دے دیتے ہیں اور وہ لڑکیوں کو برہنہ حالت میں دیکھتے ہیں اور کی ویڈیوز اور تصاویر اپنے پاس محفوظ کرتے رہتے ہیں۔

جوڈی مارش نے ڈاکومنٹری میں ایک ایسے ہی ہیکر کا انٹرویو کیا ہے جس نے آئی فون کے ذریعے 200لڑکیوں کو غلام بنا رکھا تھا یعنی وہ ان دو سو لڑکیوں کے آئی فونز کے ذریعے ہر وقت انہیں دیکھتا رہتا تھا۔ جوڈی نے اس سے سوال کیا کہ ”تم ان لڑکیوں کو دیکھنا کب ترک کرو گے؟“ اس نے جواب میں کہا کہ جب تک کوئی لڑکی خود چل کر میرے گھر میں نہ آ جائے۔“اس ہیکر نے بنیادی طور پر یہ اعتراف کیا تھا کہ وہ حقیقت میں کسی لڑکی کو غلام بنا کر اپنے ساتھ رہنے پر مجبور کرنا چاہتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیکرز کی اس طرح کی کاروائی کا نشانہ بننے سے بچنے کیلئے صارفین کو چاہئے کہ جب وہ فون کیمرہ استعمال نہ کررہے ہوں تو اسے ٹیپ کے ٹکڑے سے ڈھانپ دیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس