کراچی،سی ٹی ڈی کی کارروائی،منگھو پیر سے تین دہشت گرد گرفتار، بھاری اسلحہ بارود اور خودکش جیکٹس برآمد

کراچی،سی ٹی ڈی کی کارروائی،منگھو پیر سے تین دہشت گرد گرفتار، بھاری اسلحہ ...
کراچی،سی ٹی ڈی کی کارروائی،منگھو پیر سے تین دہشت گرد گرفتار، بھاری اسلحہ بارود اور خودکش جیکٹس برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک)سی ٹی ڈی پولیس نے کراچی کے علاقہ منگھو پیر میں کارروائی کرکے تحریک طالبان کے تین دہشت گرد گرفتار کر لئے ہیں۔ سی ٹی ڈی انچارج علی رضا کے مطابق ان کو کراچی میں دہشت گردوں کو منظم کرنے کیلئے بھیجا گیا تھا۔ ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ، بارود اور خودکش جیکٹس بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔ دہشت گردوںکے بیان کے مطابق ان کو ایک کالعدم تنظیم کے مفتی صدام نے کراچی بھیجا تھا تاکہ وہ وہاں پہلے سے موجود دہشت گردوں کو منظم کر سکیں