جمعہ کے روز پاکستانی کو بھی دبئی میں گاڑی نہ چلانے دو کیو نکہ ۔۔۔

جمعہ کے روز پاکستانی کو بھی دبئی میں گاڑی نہ چلانے دو کیو نکہ ۔۔۔
 جمعہ کے روز پاکستانی کو بھی دبئی میں گاڑی نہ چلانے دو کیو نکہ ۔۔۔

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) حال ہی میں دبئی پولیس نے ایک نظام قائم کیا ہے جس کے ذریعے ڈرائیورز کی طرف سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کو مختلف پیرایوں ( جگہ، وقت، ڈرائیور کی شہریت اور خلاف ورزی کی قسم) میں دیکھا جا سکتا ہے۔یعنی آپ چاہیں تو دیکھ سکتے ہیں کہ کس دن کس ملک کے شہریوں نے زیادہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی۔ اس نظام کے لانچ کیے جانے پر کچھ دلچسپ حقائق سامنے آئے ہیں۔ جن کے مطابق شہریت کے حساب سے دبئی میں گزشتہ 3سال میں سب سے زیادہ بھارتی ڈرائیوروں نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی۔ بھارتیوں نے ان تین سالوں میں 3لاکھ 28ہزار 850بار قانون توڑا۔

پاکستانی ڈرائیور دوسرے نمبر پر آتے ہیں جنہوں نے 3لاکھ 10ہزار 760بار قوانین کی خلاف ورزی کی۔ تیسرے نمبر پر اماراتی باشندو نے 1لاکھ 57ہزار310بار قانون توڑا۔ اس کے بعد بالترتیب مصری، شامی، بلغارین، اردنی، فلپائنی، ایرانی، برطانوی اور لبنانی باشندے آتے ہیں۔وقت کے حساب سے جمعہ المبارک اور ہفتے کے روز سب سے زیادہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ اگست کے مہینے میں سب سے زیادہ قانون توڑا جاتا ہے۔ گزشتہ تین سالوں میں جمعہ کے روز 2لاکھ96ہزار830مرتبہ ڈرائیورز نے قانون کی خلاف ورزی کی اوراسی عرصے میں ہفتے کے روز 2لاکھ 96ہزار190بار قانون توڑا گیا۔پیر کے روز سب سے کم قانون کی خلاف ورزی دیکھنے میں آئی۔اس طرح سے دیکھا جائے تو یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ جمعہ اور ہفتے کو دبئی میں پاکستانی اور بھارتی شہریوں کو گاڑی چلانے دینا خطرے سے خالی نہیں۔

مزید : بین الاقوامی