بھارتی حکومت نے مودی کی بیوی کو پاسپورٹ دینے سے انکار کر دیا کیونکہ۔۔۔

بھارتی حکومت نے مودی کی بیوی کو پاسپورٹ دینے سے انکار کر دیا کیونکہ۔۔۔
بھارتی حکومت نے مودی کی بیوی کو پاسپورٹ دینے سے انکار کر دیا کیونکہ۔۔۔

  

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی اہلیہ جاشودابن مودی کے بارے میں کم ہی لوگوں کو معلوم ہے ۔ جب ان کی شادی ہوئی تو نریندر مودی 18 جبکہ خاتون16 سال کی تھیں، مودی چند دن بھی اپنی بیگم کے ساتھ نہ رہے اور 2014 ءمیں پہلی مرتبہ شادی شدہ ہونے کا اعتراف کیا۔ تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ حال ہی میں ان کی اہلیہ نے پاسپورٹ کیلئے درخواست دی جسے محکمہ نے غیر مکمل کہہ کر واپس کر دیا کہ درخواست کے ساتھ میرج سرٹیفیکیٹ یا شوہر کا بیان حلفی نہیں لف کیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاسپورٹ آفس کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ حاصل کرنے کیلئے یہ دستاویزات لازمی ہیں۔ مگر مودی کے بھائی کا کہنا ہے کہ ان کی بہن دوستوں اور رشتہ داروں سے ملنے بیرون ملک جانا چاہتی تھیں اور اب اس سلسلے میں قانونی راستہ اپنائیںگی کیونکہ یہ ہر شہری کا حق ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس