نوازشریف نے پانچ رکنی فاٹا اصلاحات کمیٹی قائم کر دی ،نوٹیفکیشن جاری

نوازشریف نے پانچ رکنی فاٹا اصلاحات کمیٹی قائم کر دی ،نوٹیفکیشن جاری
نوازشریف نے پانچ رکنی فاٹا اصلاحات کمیٹی قائم کر دی ،نوٹیفکیشن جاری

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف نے فاٹا اصلاحات کیلئے پانچ رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے اور نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاگیاہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ سردار مہتاب ،عبدالقادر بلوچ ،زاہد حامد اور ناصر جنجوعہ کمیٹی کی ممبر ہوں گے ۔پانچ رکنی کمیٹی قبائلی علاقوں کو قومی دھارے میں لانے اور قبائیلی علاقوں کے لوگوں کی مشکلات ختم کرنے کیلئے اقداما ت کرے گی ۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -