قومی اسمبلی کے سپیکر کا انتخاب آج ہو گا ،پی ٹی آئی کے علاوہ تمام سیاسی جماعتیں ایاز صادق کے ساتھ

قومی اسمبلی کے سپیکر کا انتخاب آج ہو گا ،پی ٹی آئی کے علاوہ تمام سیاسی ...
قومی اسمبلی کے سپیکر کا انتخاب آج ہو گا ،پی ٹی آئی کے علاوہ تمام سیاسی جماعتیں ایاز صادق کے ساتھ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی کے نئے سپیکر کے انتخاب کیلئے اجلا س آج ہوگا،پی ٹی آئی کے علاوہ تمام  سیاسی جماعتوں نے پاکستان مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کر دیاہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے شفقت محمود کو ایاز صادق کے مقابلے میں میدان میں اتار دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی ،جمعیت علماء اسلام ،جماعت اسلامی ،متحدہ قومی موومنٹ، آزاد امیدواروں اور فاٹا کے منتخب اراکین اسمبلی نے مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار ایاز صادق کی حمایت کا اعلان کر دیاہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کے مخالف سپیکر کیلئے شفقت محمود کو انتخاب میں کھڑا کر دیاہے ۔

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ن لیگ کے امیدوار ایاز صادق نے ملاقات اور اس دوران ایاز صادق نے مولانافضل الرحمان سے اسمبلی میں حمایت کی درخواست کی جسے سربراہ جمعیت علماء اسلام نے قبول کرتے ہوئے ایاز صادق کو ساتھ دینے کی یقین دہانی کروا دی ہے  جبکہ دوسری جانب ایاز صادق کے متحدہ قومی موومنٹ کے ساتھ مذاکرات بھی کامیاب رہے ہیں اور ایم کیوایم نے بھی حمایت کا اعلان کر دیاہے۔فاٹا سے منتخب ہونے والے قومی اسمبلی کے رکن جی جی جمال سردارا یاز صادق کے حق میں دستبردار ہو گئے ہیں ،فاٹا سے منتخب ہونے والے اراکین اسمبلی کے ترجمان کا تھا کہ ایاز صادق کی جگہ کوئی اور امیدوار میدان میں ہوتا تو وہ اپنا امیدوار ہر گز دستبردار نہیں کرتے ۔

مزید :

قومی -Headlines -