خیر پور : مکان کی چھت گرنے سے بچی سمیت چار ہلاک
خیرپور(مانیٹرنگ ڈیسک )خیرپور میں مکان کی چھت گرنے سے ایک بچی سمیت4افراد جاں بحق ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار کی رات خیرپور میں شہداءکربلا کے حوالے سے جلوس نکالا جارہا تھا جسے شہری چھت پر کھڑے ہوکر دیکھ رہے تھے۔مکان کی چھت کمزور ہونے کی وجہ سے گر گئی جس سے ایک بچی موقع پر جاں بحق ہوگئی اور دیگر تین افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔