کرکٹ اکیڈمی بند ہونے پر سعید اجمل کاتحریک چلانے کا اعلان ،2دن کی ڈیڈ لائن ، وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا، رپورٹ طلب
فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )کرکٹ اکیڈمی بند ہونے پر سعید اجمل نے تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔2دن کی ڈیڈ لائن دیدی۔مٰیڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز زرعی یونیورسٹی نے سعید اجمل اکیڈمی بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے اور سامان اٹھانے کی ہدایت جاری کی ہے۔یاد رہے نامور سپین بائولر نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے2012میں معاہدہ کیا تھا کہ ان کی زیر ملکیت زمین پر کرکٹ اکیڈمی بنائی جائے گی جس کو عارضی طور پر گزشتہ ماہ سکیورٹی کی بنیاد بنا کر بند کردیا گیا تھا تاہم گزشتہ روز اکیڈمی کو مکمل طور پر بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔سعید اجمل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو دن تک فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو وہ گیارہ نومبر کو کھلاڑیوں سمیت احتجاج کریں اور تحریک چلائی جائے گی۔ان کا کہنا تھا وہ اکیڈمی پر اب تک چھ کروڑ روپے خرچ کرچکے ہیں اور350کھلاڑیوں کو وہ تربیت دے رہے ہیں جن کا مستقبل تباہ کیا جارہا ہے۔انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اکیڈمی بند ہونے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے