وہ کتیا جس نے اپنی مالکن کو سونامی سے بچا لیا، مگر کیسے؟ ایسی کہانی جس پر انسانی عقل دنگ رہ جائے

وہ کتیا جس نے اپنی مالکن کو سونامی سے بچا لیا، مگر کیسے؟ ایسی کہانی جس پر ...
وہ کتیا جس نے اپنی مالکن کو سونامی سے بچا لیا، مگر کیسے؟ ایسی کہانی جس پر انسانی عقل دنگ رہ جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو(نیوزڈیسک)جاپان میں سونامی کو آئے چار سال سے زائد کا عرصہ ہوچکا ہے لیکن آج بھی اس کتیا کی کہانی زبان زدوعام ہے جس نے اپنی مالکن کی جان بچائی تھی اور آج بھی یہ کہانی پڑھ کر لوگ دنگ رہ جاتے ہیں کہ کتیا کے بروقت اقدام نے ایک انسانی جان بچالی۔
11مارچ 2011ءکو جب جاپان میں سونامی آیا تو شیت زاﺅ نامی کتیا اپنے ساحلی گھر میاکومیں بے چین ہوگئی اور جیسے ہی اس کی 83سالہ مالکن تامی اکانوما نے کمرے کا دروازہ کھولا توکتیا صبح کی سیر والے راستے پر جانے کی بجائے مخالف سمت میں پہاڑ کی جانب دوڑنے لگی۔مالکن نے کتیا کو کچھ کہنے کی بجائے اس کے ساتھ پہاڑ کی جانب چلنا شروع کردیا اور جیسے ہی وہ چوٹی پر پہنچے ساتھ ہی خوفناک سونامی نے ان کے گھرکو لپیٹ میں لے لیا اورآناًفاناًان کا گھر بلند لہروںکی زد میں آگیا ۔اگر تامی اپنے گھر میں موجود ہوتی تو کسی بھی صورت وہ زندہ نہ بچتی لیکن کتیا کے بروقت اقدام نے اس کی جان بچالی تھی۔مالکن کا کہنا ہے کہ تمام راستے اس کی کتیا کی کوشش تھی کہ کسی بھی طرح ہم دونوں جلد از جلد پہاڑ کی چوٹی پر پہنچ جائیں اور جیسے ہی وہ اونچائی پر پہنچی وہ یہ دیکھ کر دنگ رہ گئی کہ اس کا گھر اور وہ تمام راستہ جہاں سے وہ گزر کت آئے تھے پانی کی لپیٹ میں آچکے ہیں اور اگر وہ اپنے گھر سے کتیا کی مدد سے مخالف سمت میں نہ نکلتی تو اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -