cultusکی جگہ سوزوکی کمپنی نے ایک نئی گاڑی متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا ،تفصیلات سامنے آگئیں

cultusکی جگہ سوزوکی کمپنی نے ایک نئی گاڑی متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا ...
cultusکی جگہ سوزوکی کمپنی نے ایک نئی گاڑی متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا ،تفصیلات سامنے آگئیں

  

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف کارساز ادارے سوزوکی کی کار”کلٹس“ کے نام سے کون واقف نہیں ہے لیکن آئندہ برس آپ یہ کار نہیں خرید سکیں گے کیونکہ کمپنی نے اس کار کی پیداوار بند کرکے اس کی جگہ نیا ماڈل پاکستان میں متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ ماڈل 2016ءمیں مارکیٹ میں دستیاب ہو گا جبکہ کلٹس آئندہ برس دستیاب نہیں ہو گی۔ہیچ بیک ماڈل سوزوکی سیلیریو(Celerio)کے نام سے2013ءمیں تھائی لینڈ میں ہونے والی موٹر ایکسپو میں متعارف کروائی گئی تھی۔ اس کے بعد اسے فروری 2014ءمیں نئی دہلی میں ایک ایکسپو میں پیش کیا گیا تھا۔

ویب سائٹ پاک وہیلز کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے کہ  سیلیریوکار مکمل طور پر مختلف پلیٹ فارم پر بنائی گئی ہے۔ اس کے انجن میں 3سلنڈرلگائے گئے ہیں۔ اس کا انجن ایوارڈ جیتنے والے کے سیریز(K-series)انجن کی اگلی جنریشن ہے جس کا نام کے نیکسٹ سیریز(K-Next series)رکھا گیا ہے۔یہ کار خاص طور پر شہروں میں چلانے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔ یہ کار بیک وقت مینوئل بھی ہے اور آٹومیٹک بھی۔ یعنی اس کا گیئرسسٹم مینوئل ہے لیکن گیئربدلنے کے لیے ہر بار کلچ دبانے کی ضرورت نہیں۔ ڈرائیور ایک بار گاڑی حرکت میں لانے کے بعد بغیر کلچ دبائے آرام سے اپنی مرضی کے ساتھ گیئرتبدیل کر سکتا ہے۔

مزید : بزنس