کیو موبائل شرمناک کام کرتے ”رنگے ہاتھوں“ پکڑی گئی، یہ کمپنی کیا کر رہی تھی؟ جان کر ہر پاکستانی کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی

کیو موبائل شرمناک کام کرتے ”رنگے ہاتھوں“ پکڑی گئی، یہ کمپنی کیا کر رہی تھی؟ ...
کیو موبائل شرمناک کام کرتے ”رنگے ہاتھوں“ پکڑی گئی، یہ کمپنی کیا کر رہی تھی؟ جان کر ہر پاکستانی کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں سب سے زیادہ فون فروخت کرنے کا دعویٰ کرنے والی کمپنی کیو موبائل اپنے موبائل فون اور ٹیبلٹس ٹیکس کی ادائیگی کے بغیر سمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔فاسٹ باولر محمد عامر ٹی 10لیگ کاحصہ بن گئے

پاکستانی کسٹم حکام نے حال ہی میں کراچی میں ایک کنٹینر پکڑا جس میں 64 ہزار کے قریب کیو موبائل کے فون اور ٹیبلٹس موجود تھے جو غیر قانونی طور پر پاکستان سمگل کئے گئے تھے۔

نجی ٹی وی چینل کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ موبائل فون اور ٹیبلٹس کسٹم اور ائیرپورٹ حکام کی ملی بھگت سے سمگل ہوئے تھے جبکہ یہ دبئی کے راستے پاکستان پہنچائے گئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق محسن، نہال اور جگنو نامی افراد ائیرپورٹ حکام کی ملی بھگت سے یہ موبائل فون سمگل کر کے اپنے منافع میں اضافہ کر رہے تھے اور ٹیکس کی عدم ادائیگی سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا رہے تھے۔

ان موبائل فونز کا نہ تو کوئی ریکارڈ ہے اور نہ ہی کوئی آئی ایم ای آئی نمبر ہے اور ان معلومات کے بغیر سی پی ایل سی اور دیگر سیکیورٹی ایجنسیاں موبائل نہ تو ان فونز کو ٹریس کر سکتی ہیں بلکہ ان کے ذریعے ہونے والی رابطوں کی معلومات بھی حاصل نہیں کر سکتیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔عماد وسیم کپتان بن گئے ،آج کی حیران کن خبر آگئی

کنٹینر پکڑنے کے بعد یہ انکشاف ہوا کہ اس طرح کے تین مزید کنٹینرز کراچی میں چھپائے گئے ہیں اور ان میں بھی کیو موبائل کے فون اور دیگر آلات موجود ہیں۔ یہ کنٹینر ڈی جی کوم کے جیبل علی کی جانب سے منگوائے گئے اور انہیں کے آئی سی ٹی کی جانب سے کلیئرنس دی گئی۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی