”ہیٹ ٹرک سے گرمی میں بھی ٹھنڈ محسوس ہو رہی ہے“

”ہیٹ ٹرک سے گرمی میں بھی ٹھنڈ محسوس ہو رہی ہے“
”ہیٹ ٹرک سے گرمی میں بھی ٹھنڈ محسوس ہو رہی ہے“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کیخلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں ہیٹ ٹرک کرنے والے ٹرینٹ بولٹ کا کہنا ہے کہ ہیٹ ٹرک سے گرمی میں بھی ٹھنڈ محسوس ہو رہی ہے۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ٹرینٹ بولٹ نے کہا کہ نئی گیند سے اچھی باﺅلنگ میچ کا پانسہ پلٹ دیتی ہے اور مجھے خوشی ہے کہ میری ہیٹرک سے ٹیم کو کامیابی ملی۔ انہوں نے ایک سوال کا جواب انتہائی خوشگوار انداز میں دیتے ہوئے کہا کہ ہیٹ ٹرک سے گرمی میں بھی ٹھنڈ محسوس ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان کو 47 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ ٹرینٹ بولٹ نے انتہائی عمدہ باﺅلنگ کرتے ہوئے ہیٹ کی اور ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔

مزید :

کھیل -