ارشد خان اور یوسف بیگ مرزا میں سے کسی ایک کی ایم ڈی پی ٹی وی کیلئے نامزدگی کاامکان

ارشد خان اور یوسف بیگ مرزا میں سے کسی ایک کی ایم ڈی پی ٹی وی کیلئے نامزدگی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان ٹیلی وژن کارپوریشن میں عارضی بنیادوں پر تعینات منیجنگ ڈائریکٹر حسن عماد محمدی کو فرائض میں غفلت برتنے کے نتیجے میں ہٹائے جانے کے بعد ایک بار پھر یہ عہدہ خالی ہوگیا ہے۔یاد رہے کہ ڈائریکٹر پی ٹی وی حسن عماد محمدی کو مزید احکامات تک ایم ڈی کے عہدہ کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔ ضابطہ کی کارروائی کے بعد اب اس عہدہ پر کس کو فائز کیا جائے گا اس بارے میں تاحال کچھ نہیں کہا جا سکتا ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعظم آئندہ چند دنوں میں ارشد خان اور یوسف بیگ مرزا میں سے کسی ایک کو پاکستان ٹیلی وژن کارپوریشن کا ایم ڈی نامزد کرسکتے ہیں۔ ارشدخان اور یوسف بیگ مرزا دونوں پہلے بھی اس عہدہ پر فائز رہ چکے ہیں جبکہ ارشد خان ان دنوں بطور چیئرمین پی ٹی وی فرائض انجام دے رہے ہیں۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ یوسف بیگ مرزا کے مقابلہ میں ارشد خان کی پوزیشن زیادہ مضبوط ہے۔