ڈپلومیٹک بزنس کلب دبئی کی پروقار تقریب، 30 ممالک کے سفارت کار اور تاجروں کی شرکت

ڈپلومیٹک بزنس کلب دبئی کی پروقار تقریب، 30 ممالک کے سفارت کار اور تاجروں کی ...
ڈپلومیٹک بزنس کلب دبئی کی پروقار تقریب، 30 ممالک کے سفارت کار اور تاجروں کی شرکت

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) گلف کے ممتاز ادارہ ڈپلومیٹ بزنسس کلب کے زیر اہتمام دبئی کے ممتاز کراؤن پلازہ ہوٹل میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تیس ممالک کے سفارت کاروں بزنسس کونسلس کے صدور اور ممتاز تاجروں نے بہپور شرکت کی -

تقریب سے خطاب کرتے ہوے ڈپلومیٹ بزنس کلب کے صدر اور سابق پاکستانی سفیر جاوید ملک نے کہا کے ڈپلومیٹ بزنس کلب ایک بین القوامی ادارہ ہے جس سے منسلک انٹرنیشنل تاجر اور سرمایا کار ممالک جو افرااد کے مابین تعلقات کے فروغ کے لئےد - ڈپلومیٹ بزنسس کلب کے صدر اور سابق سفیر جاوید ملک نے کہا ہے کی پاکستان کی اقتصادی ترقی کیلئے ضروری ہے کے علاقائی تجارت کے فروغ کے لئے مربوط اور جامع تجارتی پالیسی تشکیل دی جائے جس میں خلیجی ریاستوں اور پاکستان کے مابین اقتصادی تجارتی اور سماجی تعلقات میں مزید وسعت لالنے کے لئے ٹھوس اقدامات کے جائیں -

جاوید ملک نے مزید کہا کے اس حوالے سے پاکستان کی تاجر برادری اور چیمبر آف کامرس ایک کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں اور اس ضمن میں ڈپلومیٹ بزنس کلب پاکستان کے مختلف چیمبر آف کامرس کے ساتھ ملکر مثبت اقدامات کرنے میں ہر ممکن تعاون کرے گا - - جاوید ملک نے کہا راولپنڈی لاہور اور کراچی کےچیمبر آف کامرس  کے اشتراک سے تجارتی وفود کے تبادلے کے سلسلے بھی جلد شرو ع کے جائینگے  -

مزید : عرب دنیا