پارلیمانی سیکرٹری جویریہ ظفر نے جدہ میں تحریک انصاف اور پاکستانی کمیونٹی ممبران سے ملاقات

پارلیمانی سیکرٹری جویریہ ظفر نے جدہ میں تحریک انصاف اور پاکستانی کمیونٹی ...
پارلیمانی سیکرٹری جویریہ ظفر نے جدہ میں تحریک انصاف اور پاکستانی کمیونٹی ممبران سے ملاقات

  

جدہ (محمد اکرم اسد) و زیر اعظم عمران خان روزانہ  سمندر پار پاکستانیوں کیلئے کئے جانے والے اقدامات کی رپورٹ متعلقہ وزارت سے لیتے ہیں یہ بات قومی اسمبلی میں سمندر پار پاکستانیوں کی وزارت کی پارلیمانی سیکرٹری جویریہ ظفر نے جدہ میں تحریک انصاف اور پاکستانی کمیونٹی ممبران سے ملاقات کی۔

اس موقع پر جویریہ ظفر نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو کہا جاتا ہے نا تجربہ کار لوگوں کی حکومت ہے ۔مخالفین کی یہ بات صحیح ہے چونکہ ہمیں لوٹ مار کا تجربہ نہیں ہمیں سچ بولنے عوام کی خدمت کرنے کا تجربہ ہم حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا عمران خان کی ہدایت ہے کہ سمندر پار پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں انہیں زیادہ سے زیادہ سہولیات پہنچائی جائیں ۔اس سلسلے اوورسیز وزارت نے شکایت سیل قائم کیا ہے کہ معاملات کے فوری حل کیلئے سمندر پار پاکستانی فوری رابطہ کرسکیں انہوں نے کہا کہ زلفی بخاری وزیر اعظم کی ہدائت پر سمندر پاکستانیوں کی وزارت کو خدمت کے جذبے کی نئی راہیں تلاش کررہے ہیں ۔ہمیں سمندر پار پاکستانیوں سے بھر پور تعاون چاہئے ۔

عشائیہ میں  تحریک انصاف جدہ کے صدر احمد بشیر نے پی ٹی آئی سعودی عرب کی کامیابیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ ریجن کے جنرل سیکرٹری انجم اقبال وڑائچ نے ذوالقرنین علی خان کی بطور چیئرمین یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن تقرری پر مبارکباد دی  جبکہ ریجن کے سیکرٹری اطلاعات زاہد محمود اعوان نے پی ٹی آئی سعودی عرب کی 12 سالہ جدوجہد پر بریفنگ دی۔ اسکے علاوہ  ایگزیکٹو  مجلس عاملہ فرخ رشید نے اپنے خطاب میں گورنمنٹ کی اوورسیز کے لئے کاوشوں پر اظہار خیال کیا۔ 

اس موقع پر دوسری سیاسی جماعتوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔ سید ریاض بخاری کنوینر پاکستان یکجہتی فورم اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر جدہ میں پاکستانی سکول کی خواتین اساتذہ نے سکولوں کے بے شمارمسائل پیش کئے.بعد ازاں پارلیمانی سکریٹری جویریہ ظفر نے مقامی صحافیوں سے ملاقات کی اور سوالوں کے جواب دئیے.

مزید : عرب دنیا