کرکٹ کی دنیا کا نیا ورلڈ ریکارڈ بن گیا ، ایک اوور میں اتنا سکور بنا دیا گیا کہ کوئی خوابو ںمیں بھی نہ سو چ سکتا تھا ، 36 یا 40 نہیں بلکہ ۔۔۔

کرکٹ کی دنیا کا نیا ورلڈ ریکارڈ بن گیا ، ایک اوور میں اتنا سکور بنا دیا گیا کہ ...
کرکٹ کی دنیا کا نیا ورلڈ ریکارڈ بن گیا ، ایک اوور میں اتنا سکور بنا دیا گیا کہ کوئی خوابو ںمیں بھی نہ سو چ سکتا تھا ، 36 یا 40 نہیں بلکہ ۔۔۔

  

ہیملٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )کرکٹ کی دنیا میں ایک ایسا ریکارڈ بن گیا کہ سن کر ہی شائقین کرکٹ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی کیونکہ ہم نے عمومی طور پر 6 گیندوں پر 36 رنز تو سنے ہیں لیکن ایک کھلاڑی نے تو 6 گیندوں پر 43 رنز بنا ڈالے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ کا یہ نیا اور ناقابل یقین ریکارڈ نیوزی لینڈ میں جاری فورڈ ٹرافی کے لسٹ اے کے میچ میں بنا ۔ناردرن ڈسٹرکٹس کی ٹیم کے بلے بازوں جو کارٹر اور بریٹ ہیمپٹن نے سینٹرل ڈسٹرکٹس کے خلاف کھیلتے ہوئے وِلم لڈِک کے ایک اوور میں 43 رنز بنائے۔ اس میچ میں چھ گیندوں کا اوور دراصل آٹھ گیندوں کا ہو گیا تھا، جس کی وجہ دو نو بالز تھیں۔

اس اوور میں بریٹ ہیمپٹن نے پہلی گیند پر ایک چوکا لگایا، جس کے بعد اگلی دونوں گیندیں نو بالز تھیں۔ ان پر ہیمپٹن نے مسلسل دو چھکے لگا دیے۔ اس سے اگلی گیند پر بھی انہوں نے ایک چھکا لگایا اور پھر ایک سنگل لے کر وہ پچ کے دوسرے سرے پر پہنچے تو بیٹنگ اینڈ پر بولر کے سامنے جو کارٹر تھے۔تب تک اس اوور کی صرف تین گیندیں ہی کی گئی تھیں اور 25 رنز بن چکے تھے۔ اگلی تین گیندوں پر جو کارٹر نے تین مسلسل چھکے لگا دیے اور اپنے ساتھ ساتھ بریٹ ہیمپٹن کو بھی کرکٹ ریکارڈز کی کتابوں میں لے گئے۔

جب وِلم لڈِک نے اپنا اوور پورا کیا، تو اسکور بورڈ پر شائقین کو اعداد کی یہ ترتیب نظر آئی: 4,6nb,6nb,6,1,6,6,6۔ یہی نہیں بولر لڈِک جن کا تب تک اس میچ میں بولنگ ریکارڈ نو اوورز میں ایک وکٹ کے بدلے 42 رنز تھا، اپنے اس اوور کے اختتام پر 10 اوورز میں ایک وکٹ لے کر 85 رنز دینے والے بولر بن چکے تھے۔اس سے پہلے دنیا بھر میں کسی بھی فرسٹ کلاس کرکٹ میچ میں ایک اوور میں زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ بنگلا دیشی کرکٹر علاوالدین بابو نے 2013ءمیں بنایا تھا۔ انہوں نے ڈھاکا پریمیئر لیگ کے ایک مقابلے میں ایک اوور میں 39 رنز بنائے تھے۔

مزید : کھیل