خاوند نے بیوی کو عدالت میں خنجر کے وار کرکے قتل کردیا
سوات (ویب ڈیسک) عدالت میں پیشی پر آنے والی خاتون کو اس کے شوہر نے خنجر کے وار کر کے قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کی عدالت میں 28سالہ عظمیٰ بی بی نے اپنے شوہر کیخلاف تنسیخ نکاح نان نفقہ، حق مہر اور علیحدگی کا مقدمہ دائر کر رکھا تھا۔مینگورہ کے نواحی علاقے کوکاری سے تعلق رکھنے والی عظمیٰ جب عدالت پہنچی تو ملزم عارف نے اس پر خنجر کے وار کرکے زخمی کردیا، زخمی عظمیٰ کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے مین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔
پولیس نے ملزم عارف کو گرفتار کرکے اس کے خلاف قتل اور دہشت گردی کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔