پتوکی: تحریک انصاف کے کونسلر کی 15 سالہ لڑکی سے اغوا کے بعد زیادتی

پتوکی: تحریک انصاف کے کونسلر کی 15 سالہ لڑکی سے اغوا کے بعد زیادتی
پتوکی: تحریک انصاف کے کونسلر کی 15 سالہ لڑکی سے اغوا کے بعد زیادتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور (ویب ڈیسک) پتوکی کے نواحی گاﺅں برجمہالم چک 35 میں پی ٹی آئی کے کونسلر شفاقت محمود نے 15 سالہ لڑکی کو گن پوائنٹ پر ایک کمرے میں لے جاکر زبردستی عزت لوٹ لی۔ سٹی پولیس پتوکی نے لڑکی کے والد کی تحریری درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔

روزنامہ خبریں کے مطابق پتوکی کے نواحی گاﺅں برجمہالم چک 35 میں رہائش پذیر عبدالرزاق محنت مزدوری کیلئے گھر سے باہر گیا ہوا تھا کہ اس دوران کونسلر شفاقت محمود ان کے گھر اایا اور پوچھا کہ تمہارا والد کدھر ہے، لڑکی نے بتایا کہ وہ کام پر گئے ہوئے ہیں۔ بعدازاں ملزم نے پستول تان لیا اور لڑکی کی کن پٹی پر رکھ کر زبردستی گاڑی میں بٹھا کر لے گیا اس دوران لڑکی کی والدہ نے چیخ و پکار شروع کردی مگر ملزم لڑکی کو لے کر فرار ہوگئے۔ ملزم لڑکی کو اپنے ساتھی فرمان کی حویلی میں لے گئے جہاں پر پہلے بھی ایک لڑکا موجود تھا، فرمان لڑکی کو زبردستی چھت پر لے گیا جہاں پر کونسلر شفاقت محمود نے زبردستی عزت لوٹ لی۔

بعدازاں ملزم لڑکی کو گاڑی میں بٹھا کر گاﺅں میں واقع مسجد کے قریب برہنہ حالت میں چھوڑ کر بھاگ نکلے لڑکی نے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کے بارے میں اپ نی والدہ اور والد کو بتایا تھانہ سٹی پولیس پتوکی نے زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی کے والد کی تحریری درخواست پر کونسلر شفاقت محمود، فرمان اور حسنین سمیت تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم پولیس ابھی تک کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی۔

مقدمہ کے تفتیشی آفیسر اشرف خان نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں اور کونسلر سمیت تمام ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔