پاکستان قرات و نعت کونسل کویت کے زیر اہتمام سالانہ عظیم الشان محفل حمد و نعت وسیرت الرسول کانفرنس 29 نومبر کو ہو گی

پاکستان قرات و نعت کونسل کویت کے زیر اہتمام سالانہ عظیم الشان محفل حمد و نعت ...
پاکستان قرات و نعت کونسل کویت کے زیر اہتمام سالانہ عظیم الشان محفل حمد و نعت وسیرت الرسول کانفرنس 29 نومبر کو ہو گی

  

کویت (محمد عرفان شفیق ) پاکستان قرات و نعت کونسل کویت کے سرپرست اعلی شمشاد خان تنولی، بانی و صدر محمد عرفان عادل، نائب صدر قاری طلعت شریف نقشبندی، سیکرٹری جنرل انجینئر سید جنید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان قرات و نعت کونسل کویت کے زیر اہتمام سالانہ عظیم الشان محفل حمد و نعت وسیرت الرسول کانفرنس انشاء اللہ 29 نومبر بروز جمعرات راجدھانی پیلس ہوٹل خیطان میں منعقد ہو گی جسکے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

سالانہ پروگرام کے حوالے سے ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں محفل کے انتظامات کو باہمی مشاورت سے طے کیا گیا۔ میٹنگ میں محمد عرفان عادل، قاری طلعت شریف نقشبندی، انجینئر سید جنید احمد، حاجی منظور احمد، قیصر شہزاد، عمران صابر، ڈاکٹر محمد طیب،سہیل یونس، میاں انور خورشید، محمد بوٹا، محمد شہباز اور عابد حسین نے شرکت کی۔ آخر میں دعا اور سب کی تواضع پرتکلف ظہرانے سے کی گئی۔

مزید : تارکین پاکستان