محمد حفیظ نے پی ایس ایل کی فرنچائز پشارو زلمی چھوڑ دی لیکن کیوں ؟ حیران کن وجہ بھی بیان کر دی

محمد حفیظ نے پی ایس ایل کی فرنچائز پشارو زلمی چھوڑ دی لیکن کیوں ؟ حیران کن وجہ ...
محمد حفیظ نے پی ایس ایل کی فرنچائز پشارو زلمی چھوڑ دی لیکن کیوں ؟ حیران کن وجہ بھی بیان کر دی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی محمد حفیظ نے پشاور زلمی کو خیر آباد کہتے ہوئے نئے سیزن کیلئے ڈرافٹ میں جانے کا فیصلہ کر لیاہے جس کے بعد اب وہ پی ایس ایل کی کسی دوری ٹیم کی نمائندگی کریں گے ۔

آل راؤنڈر محمد حفیظ نے پشاور زلمی کو خیرباد کہنے کی اطلاع ٹوئٹر پر دیتے ہوئے ٹیم پشاور زلمی کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ پی ایس ایل میں پشاور زلمی کے ساتھ تین سالہ سفر بہت یادگار گزرا، آپ لوگوں کے ساتھ میں نے بہت اچھا وقت گزارا اور اب میں نے ٹیم کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کے ساتھ ہی حفیظ نے پشاور زلمی کے سپورٹرز اورمداحوں کا بھی بے پناہ محبت اور پیار دینے کا شکریہ اداکیا اور پشاور زلمی کی ٹیم کے اچھے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ آل راونڈر محمد حفیظ پی ایس ایل فور میں کسی دوسری فرنچائز کی نمائندگی کریں گے،محمد حفیظ گزشتہ تینوں ایڈیشنز میں پشاور زلمی کی جانب سے ایکشن میں نظر آتے رہے ہیں۔

مزید : کھیل