مائیک پومپیوکے ساتھ ملاقات مثبت رہی،ڈاکٹرعافیہ کی بہن سے آیندہ ہفتے ملاقات ہوگی:شاہ محمود قریشی

مائیک پومپیوکے ساتھ ملاقات مثبت رہی،ڈاکٹرعافیہ کی بہن سے آیندہ ہفتے ملاقات ...
مائیک پومپیوکے ساتھ ملاقات مثبت رہی،ڈاکٹرعافیہ کی بہن سے آیندہ ہفتے ملاقات ہوگی:شاہ محمود قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مائیک پومپیوکے ساتھ ملاقات مثبت رہی،ڈاکٹرعافیہ کی بہن سے آیندہ ہفتے ملاقات ہوگی،مسائل کے حل کاواحد راستہ مذاکرات ہے،مذاکرات کے سوا کوئی اورراستہ نہیں، پاکستان کا تشخص اسلام کی روح سے متصادم ہے،ہمیں اپنا تشخص درست کرنے کی ضرورت ہے۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین کا دورہ بہت مفید رہا،پاک چین مشترکہ اعلامیہ کے بعد قیاس آرائیوں کی گنجائش نہیں رہی،اعلامیے میں پاکستان اورچین کے تعلقات کی اہمیت کاذکرکیاگیاہے،چین کیساتھ پاکستان کے تعلقات مثالی ہیں،سی پیک کے اگلے مرحلے پرچینی حکام سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔انھوں نے کہا کہ سابق حکومت نے سی پیک کے ذریعے اورنج ٹرین کو ترجیح دی، شنگھائی ایکسپومیں130 ممالک شریک تھے،وقت کےساتھ پاکستان اورچین کے درمیان تعلقات اچھے ہوں گے،پاکستان اورچین کے درمیان لازوال دوستی کارشتہ ہے۔انہوں نے کہا کہ  اس وقت ملک میں معاشرہ تقسیم دکھائی دے رہا ہے،پاکستان کا جو تشخص دنیا میں جا رہا ہے اس سے خدمت نہیں ہورہی، بین الاقوامی وکیل کے طور پر یہ بات کہہ رہا ہوں کہ پاکستان کا تشخص اسلام کی روح سے متصادم ہے، لہٰذا اس کے لیے ہمیں اپنا تشخص درست کرنے کی ضرورت ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت سے گفتگوکیلیے تیارتھے، بھارت کے ساتھ مذاکرات کے علاوہ کوئی دوسراحل نہیں،بھارت میں مئی 2019کے انتخابات تک مذاکرات کی امیدنہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ آئینی ترمیم کےلیے ہراکائی کی حمایت درکارہے ،آئینی ترمیم کیلیے دو تہائی اکثریت کسی پارٹی کے پاس نہیں ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان بھی دورہ چین میں میرے ساتھ تھے،وزیراعلیٰ بلوچستان کارویہ مثبت تھا۔