دبئی میں مسافر کے بیگ سے 12 کلو چرس برآمد، لیکن یہ بیگ میں کیوں رکھی تھی؟ وجہ ایسی بتائی کہ کسی کو بھی یقین نہ آئے

دبئی میں مسافر کے بیگ سے 12 کلو چرس برآمد، لیکن یہ بیگ میں کیوں رکھی تھی؟ وجہ ...
دبئی میں مسافر کے بیگ سے 12 کلو چرس برآمد، لیکن یہ بیگ میں کیوں رکھی تھی؟ وجہ ایسی بتائی کہ کسی کو بھی یقین نہ آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) منشیات سے بھرا تھیلا لے کر متحدہ عرب امارات جا پہنچنے والے ایک ایرانی نوجوان نے معصومیت کی بھی انتہا ہی کردی، کہنے لگا میں تو سمجھ رہا تھا اس تھیلے میں مکس ڈرائی فروٹ ہے۔
گلف نیوز کے مطابق اس نوجوان سے پورے 12کلوگرام چرس برآمد ہوئی ہے۔ راشد ائیرپورٹ پر پہنچنے والے 25 سالہ نوجوان کو ایک کسٹم انسپکٹر نے اپنا سامان سکینر مشین میں رکھنے کو کہا تھا۔ کسٹم انسپکٹر نے اُس کے سامان کے معائنے کا فیصلہ کیا اور تب پتہ چلا کہ سامان میں موجود ایک تھیلے میں 12کلوگرام چرس تھی۔
دبئی کی عدالت میں پیش کئے جانے پر اس نوجوان کا کہنا تھا ’’یہ سامان میں ہی اپنے ساتھ لایا ہوں لیکن مجھے معلوم نہیں تھا کہ اس میں منشیات ہیں۔ جس شخص نے یہ تھیلا میرے حوالے کیا اس کا کہنا تھا کہ اس میں مکس ڈرائی فروٹ ہیں۔‘‘
مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت نے حکم دیا کہ ملزم کو وکیل کی سہولت فراہم کی جائے، جبکہ سماعت 28 نومبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔