انصاف نہ کرنیوالے کو منصفی کی کرسی پر بیٹھنے کا حق نہیں، ماتحت عدلیہ نے یہی کچھ کرنا ہے تو بند کردیں :سپریم کورٹ

انصاف نہ کرنیوالے کو منصفی کی کرسی پر بیٹھنے کا حق نہیں، ماتحت عدلیہ نے یہی ...
انصاف نہ کرنیوالے کو منصفی کی کرسی پر بیٹھنے کا حق نہیں، ماتحت عدلیہ نے یہی کچھ کرنا ہے تو بند کردیں :سپریم کورٹ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ کے جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ ماتحت عدلیہ نے یہی کچھ کرناہے تو بند کردیں ، انصاف نہ دینے والے جج کومنصفی کی کرسی پر بیٹھنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔

دنیا نیوز کے مطابق جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاکہ انشاءاللہ بہت جلدجھوٹے گو اہوں کوسزائیں دی جائیں گی اورجھوٹی گواہی دینے والوں کو جیل بھیجا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹے گواہوں کوعمرقیدکی سزادی تونظام درست ہوجائےگا،جھوٹی گواہی پرسزا دینے والے جج سے بازپرس ہوگی۔انہوںنے کہا کہ انصاف نہ دینے والے جج کومنصفی کی کرسی پربیٹھنے کا کوئی حق نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ مقدمہ بریت کاہوتاہے ٹرائل کورٹ عمرقیدکی سزادےدیتی ہے ، کیا صرف سپریم کورٹ کے ججزنے اللہ کوجواب دینا ہے، کیاماتحت عدلیہ کے ججزنے اللہ کو جواب نہیں دینا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ماتحت عدلیہ نے یہی کچھ کرناہے توپھر انہیں بندکردیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی