زہریلی لسی سے ہلاکتیں، خاتون کو آشنا سمیت 15 بار عمر قید کی سزا سنادی گئی

زہریلی لسی سے ہلاکتیں، خاتون کو آشنا سمیت 15 بار عمر قید کی سزا سنادی گئی
زہریلی لسی سے ہلاکتیں، خاتون کو آشنا سمیت 15 بار عمر قید کی سزا سنادی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر گڑھ(ڈیلی پاکستان آن لائن) سسرالیوں رشتہ داروں کو اپنے مبینہ آشنا کیساتھ مل کر زہریلی لسی پلاکر ہلاک کرنے کے مقدمہ میں عدالت نے جرم ثابت ہونے پر آسیہ بی بی اور اس کے مبینہ آشنا کو پندرہ پندرہ بار عمر قید اور تیس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا ئیں سنادی ہیں ۔

دنیا نیوز کے مطابق ڈیرہ غازی خان کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ضلع مظفر گڑھ کے نواحی علاقہ کندائی میں زہریلی لسی پینے سے بڑی تعداد میں ہونے والی ہلاکتوں کے مشہور مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا ۔عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزمہ آسیہ بی بی اور اس کے مبینہ آشنا محمد شاہد کو پندرہ، پندرہ بار عمر قید اور تیس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی جبکہ مقدمہ میں نامزد ملزمہ زرینہ بی بی کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا گیا ، فصلہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج شاکر حسن نے سنایا۔
واضح رہے کہ ملزمہ آسیہ بی بی نے 30 اکتوبر 2017کو اپنے مبینہ آشنا محمد شاہد کیساتھ مل کر اپنے خاوند محمد امجد کو جان سے مارنے کی غرض سے دودھ میں زہر ملایا تھا لیکن کسی وجہ سے اس کا خاوند وہ دودھ نہ پی سکا اور اس کی ساس نے دودھ کا وہ گلاس اٹھا کر  اس چاٹی میں ڈال دیا جس میں دہی جمایا گیا تھا ، صبح جب گھر ناشتے کیلئے اسی دہی سے لسی بنائی گئی جو سب گھروالوں نے پی ۔ لسی پیتے ہی گھرمیں موجود افراد کی حالت غیر ہوگئی اور جن میں سات خواتین اور ایک بچے سمیت خاندان کے 16افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 29افراد متاثر ہوئے تھے جس کوہسپتال منتقل کرکے ان کی جانیں بچائی جا سکی تھیں۔

مزید :

جرم و انصاف -