شادی سے 35مرتبہ انکار کرنے پر’’جنونی عاشق ‘‘نے 16سالہ سکول فیلو کو ایسی وحشیانہ سزا دے دی کہ ہر کسی کے رونگٹھے کھڑے ہو جائیں گے 

شادی سے 35مرتبہ انکار کرنے پر’’جنونی عاشق ‘‘نے 16سالہ سکول فیلو کو ایسی ...
شادی سے 35مرتبہ انکار کرنے پر’’جنونی عاشق ‘‘نے 16سالہ سکول فیلو کو ایسی وحشیانہ سزا دے دی کہ ہر کسی کے رونگٹھے کھڑے ہو جائیں گے 

  

گجرات (ڈیلی پاکستان آن لائن)ہندوستانی ریاست گجرات میں نوجوان لڑکی کے لرزہ خیز قتل کی ایسی واردات سامنے آئی ہے کہ ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا ہے،شادی سے 35مرتبہ انکار کرنے والی16سالہ لڑکی کے ’’جنونی عاشق ‘‘ اور سکول فیلو نے مشتعل ہو کر چھریوں کے 35وار کر کے اپنی محبوبہ کو ابدی نیند سلا دیا ،پولیس نے لاش قبضے میں لے کر جنونی قاتل اور اس کے والد کو گرفتار کر لیا ہے ۔

مشہور بھارتی اخبار ’’ٹائمز آف انڈیا ‘‘ کے مطابق بھارتی گجرات کے ضلع سومناتھ میں 16سالہ لڑکی کے قتل کی لرزہ خیز واردات پیش آئی ہے ،ونیشا ٹھاکر نامی 16سالہ لڑکی مقامی انبوجا سکول میں زیر تعلیم تھی کہ وہیں اس سکول میں پڑھنے والے کشیپ پروہت نامی نوجوان یکطرفہ طور پر ونیشا کی زلفوں کا اسیر ہو گیا اور جنون کی حد تک اس سے’’ یکطرفہ محبت‘‘ کا ڈھونگ رچانے لگا اور سکول میں کئی مرتبہ ونیشا کو پرپوز کیا جبکہ کئی مرتبہ کشیپ نے ونیشا کے رشتے کے لئے اپنے گھر والوں کو بھی اس کے گھر بھیجا تاہم ونیشا نے دو ٹوک لہجے میں کشیپ سے شادی سے یکسر انکار کر دیا تھا لیکن وہ باز نہ آیا اور موبائل فون پر اسے پیغامات اور فون کالز کے ذریعے مسلسل قائل کرنے کی کوششیں کرتا رہا ۔ لرزہ خیز قتل کے روز کشیپ نے ونیشا کو اس کی ایک دوست کی مدد سے شیو مندر بلایا جہاں ایک مرتبہ پھر اس نے ونیشا کو شادی کی پیش کش کی لیکن ونیشا کے کھرے انکار پر کشیپ نے مشتعل ہو کر چھریوں کے 35وار کر کے ونیشا کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔رات گئے جب ونیشا گھر نہ پہنچی تو اس کے اہل خانہ نے اپنی بیٹی کی تلاش شروع کر دی اور ونیشا کی تلاش میں کشیپ کے گھر بھی گئے تاہم وہاں سے بھی ونیشا کا سراغ نہ ملا تو کشیپ اور اس کے گھر والے بھی ونیشا کی تلاش میں اس کے گھر والوں کے ساتھ مل کر اسے ڈھونڈنے کی کوشش کرتے رہے تاکہ کسی کو قتل کی اس لرزہ خیز واردات میں ان کے ملوث ہونے کا شک ہی نہ گذرے ۔پولیس نے لاش ملنے کے بعد  ونیشا کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرتے ہوئے قاتل کشیپ اور اس کے والد کو حراست میں لے لیا ہے ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس