فخر زمان کی مسلسل خراب پرفارمنس پرکپتان سرفراز احمد بھی میدان میں آگئے ،حیران کن بات کہہ دی
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے باقی دو میچوں میں اچھی کارکردگی کی امید کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فخر زمان کو اب کوئی انجری نہیں وہ مکمل فٹ ہیں۔میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ کھلاڑی کے کریئر میں اس قسم کے اتار چڑھاو¿ آتے ہیں، ہمیں نہیں بھولنا چاہیے کہ دورہ زمبابوے میں فخر نے شاندار کھیل پیش کیا تھا۔
یاد رہے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں بائیں ہاتھ کے اوپنر بیٹسمین 5 گیندوں پر ایک رن بنا کر آوٹ ہو گئے تھے جبکہ وہ ٹی ٹوئنٹی سریز میں بھی متاثر کن پرفارمنس دکھانے میں ناکام رہے تھے ۔