اقبال ڈے کے موقع پرعام تعطیل ، حکومت سندھ نے تردید کردی

اقبال ڈے کے موقع پرعام تعطیل ، حکومت سندھ نے تردید کردی
اقبال ڈے کے موقع پرعام تعطیل ، حکومت سندھ نے تردید کردی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت سندھ نے 9نومبر کو اقبال ڈے کے موقع پرعام تعطیل اوراس حوالے سے میڈیا پر زیر گردش خبروں کی تردید کی ہے ۔

جیونیوز کے مطابق حکومت سندھ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شاعر مشرق علامہ اقبال کی پیدائش کے موقع پر 9نومبر کو چھٹی نہیں ہوگی اور اس حوالے سے میڈیا پر گردش کرنیوالی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔

واضح رہے کہ اس سے بعد رپورٹس کے مطابق یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ سندھ حکومت کی جانب سے اقبال ڈے کے موقع پر عام تعطیل ہوگی ۔

مزید : قومی