بیرونی دباو پر کیا جانے والا فیصلہ قبول نہیں :مولانا فضل الرحمان

بیرونی دباو پر کیا جانے والا فیصلہ قبول نہیں :مولانا فضل الرحمان
بیرونی دباو پر کیا جانے والا فیصلہ قبول نہیں :مولانا فضل الرحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بیرونی دباو پر کیا جانے والا کوئی فیصلہ قبول نہیں، عوامی عدالت نے بیرونی دباو پر کیا گیا فیصلہ مسترد کردیا ہے۔
کراچی میں متحدہ مجلس عمل کی جانب سے تحفظ ناموس رسالت مارچ کا اہتمام کیا گیاجس میں پروفیسر ساجد میر، مولانا غفور حیدری، شاہ اویس نورانی، معراج الہدیٰ صدیقی، علامہ شبیر حسین میسمی، خالد سومرو اور دیگر رہنماوں نے بھی خطاب کیا۔مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مقتدر ادارے سن لیں، ناموس رسالت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ احتجاج اس بات پر ہے کہ حکمرانوں نے ہماری آزادی ، خود مختاری اور اداروں کے اختیار پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ مقررین نے مولانا سمیع الحق کے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ بھی کیا۔

مزید :

قومی -