شہباز شریف کے داماد نے13کروڑ کے سرکاری چیک لیکر ذاتی اکاﺅنٹ میں ڈلوائے :ڈی جی نیب کا انکشاف

شہباز شریف کے داماد نے13کروڑ کے سرکاری چیک لیکر ذاتی اکاﺅنٹ میں ڈلوائے :ڈی جی ...
شہباز شریف کے داماد نے13کروڑ کے سرکاری چیک لیکر ذاتی اکاﺅنٹ میں ڈلوائے :ڈی جی نیب کا انکشاف

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈی جی نیب سلیم شہزاد نے کہاہے کہ شہبازشریف کے داماد علی عمران نے13کروڑ کے سرکاری چیک لے کر اپنے ذاتی اکاﺅنٹ میں ڈلوائے ، بلایا تو ملک سے بھاگ گئے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”آج کامران خان کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم شہزاد نے کہا کہ علی عمران نے نوید اکرام سے13کرو ڑ کے سرکاری چیک لیکر اپنے ذاتی اکاﺅنٹ میں ڈلوائے ،علی عمران کو بلایا تو وہ ایک دفعہ آئے اور اس کے بعد ملک سے باہر بھاگ گئے ، اب جب وہ واپس آئیں گے تو ان سے پیسوں کا حساب لیا جائے گا ۔ ان سے پوچھا جائے گا کہ انہوں نے پیسے کس کودیئے ؟ہم نے بینک کا سارا ریکا رڈ لیا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جس کوبلاتے ہیں وہ ملک سے بھاگ جاتا ہے ۔

مزید : قومی