”خلع کے بعد میں بچے حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاوں گی ؟“ایک ستم زدہ ماں کا استخارہ کیا کہتا ہے،آپ بھی جانئے

”خلع کے بعد میں بچے حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاوں گی ؟“ایک ستم زدہ ماں کا ...
”خلع کے بعد میں بچے حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاوں گی ؟“ایک ستم زدہ ماں کا استخارہ کیا کہتا ہے،آپ بھی جانئے

  

لاہور(شاہدنذیر چودھری)میں اپنے شوہر سے خلع لے چکی ہوں اور ان دنوں میرا بچوں کی حوالگی ذمہ داری کا کیس فیملی کورٹ میں ہے ۔میرا سابق شوہر بااثر آدمی ہے ۔مجھے ڈر ہے کہ وہ میرے بچوں کو مجھ سے چھین لے گا ۔میرا استخارہ کرکے بتائیں کہ کیا بچے مجھے مل جائیں گے ۔میں آپ کو اپنے شوہر کے کوائف بھیج رہی ہوں ۔میں آپ کو بتادوں کہ میں نے خلع اس وجہ سے لیا کیونکہ وہ مجھے مارا کرتا تھا ،میرا بازو بھی اس نے ایک بار توڑ دیا تھا ۔پھر اس نے دھوکے سے دوسری شادی کرلی تھی اور مجھے پہلے ہی اس نے میکے بھیج دیاتھا ۔دوسال تک اس نے رابطہ بھی نہیں کیا ۔اس دوران اسکی دوسری بیوی سے علیحدگی ہوگئی تو اس نے مجھے اپنے گھر واپس لانا چاہا ۔جبکہ میں نے بچوں کو جو کہ میرے پاس ہی تھے انہیں سکول میں داخل کرادیا تھا ۔بچوں کی پرورش وہ نہیں کر پائے گا اور پھر میں خود بھی بچوں سے جدا نہیں رہ سکتی ہے۔میں ایک سکول میں ٹیچنگ کرتی ہوں اور ساتھ مزید پڑھ بھی رہی ہوں تاکہ اچھی جاب کرکے مستقبل میں اپنے بچوں کو کسی چیز کی کمی نہ ہونے دوں ۔میرے لئے دعا بھی کریں (خدیجہ ،ملتان )

جواب ۔استخارہ کی رو سے بچے آپ کو مل جائیں گے اور آپ سے کبھی جدا بھی نہیں ہوں گے ۔انشا اللہ ۔آپ روزانہ سورہ فتح بلند آواز میں پڑھا کریں اور ساتھ یہ تسبیح یا ”فتاح یا نصیر “بھی روزانہ تین سو تیرہ بار پڑھا کریں تاکہ دنیاوی مشکلات ختم ہوں اور آنے والے دور کے مصائب سے نکلنے میں آسانی ہو ۔اللہ کریم آپ کے لئے آسانیاں فرمائیں ۔ ( استخارہ سے اپنے مسائل اور ان کا حل جاننے کے لئے اس ای میل پر ،اپنا پورا نام ،والدہ کانام ،عمر،کاروبار،شہر اور مسئلہ لکھ کر بھیجیں،جواب باری پر دیا جائے گا systemtoday14@yahoo.com )

مزید : روشن کرنیں