بابر اعوان کیخلاف الزامات کے شواہد موجود تھے اس لئے گرفتار نہیں کیا :سلیم شہزاد

بابر اعوان کیخلاف الزامات کے شواہد موجود تھے اس لئے گرفتار نہیں کیا :سلیم ...
بابر اعوان کیخلاف الزامات کے شواہد موجود تھے اس لئے گرفتار نہیں کیا :سلیم شہزاد

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی جی نیب سلیم شہزاد نے کہاہے کہ بابر اعوان کو اس لئے گرفتار نہیں کیا کہ ان پر الزامات کے تمام شواہد نیب کے پاس موجود تھے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈی نیب نے کہا کہ بابر اعوان کوگرفتار کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ ان پر نندی پور پاور پلانٹ میں تاخیر کرنے کا الزام تھا ، ان کے کیس کے حوالے سے ہمارے پاس تمام شواہد موجود تھے ، اس لئے ان کو گرفتارکرنے کی ضرورت ہی پیش نہیں آئی کیونکہ پکڑا اس کوجاتا ہے جس کے خلاف شواہد موجود نہ ہوں اور اس کوگرفتار کرکے اس سے شواہد معلوم کئے جاتے ہیں۔

مزید : قومی