چیئر مین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی پر بریک تھرو ہونے کی امیدہے :علی محمد خان

چیئر مین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی پر بریک تھرو ہونے کی امیدہے :علی محمد خان
چیئر مین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی پر بریک تھرو ہونے کی امیدہے :علی محمد خان

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو شہباز شریف کے چیئر مین اے پی سی بنانے جانے پر تحفظات ہیں ، چیئر مین پی اے سی کے معاملے پر بریک تھروہونے کی امید ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ چیئر مین پی سی بی کے پاس اختیار ہوتاہے اور کئی معاملات میں تاخیر کر سکتاہے ، ہم کو شہبازشریف کو چیئر مین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی بنائے جانے پر کچھ تحفظات ہیں۔ اس معاملے پر بریک تھرو ہونے کی امید ہے ، وزیر اعظم عمران خان کو بھی اس پر کچھ تحفظات ہیں ، پی اے سی کی چیئر مین شپ پر ہمارا موقف اصولی ہے اور اس پر اپوزیشن کی طرف سے بھی سخت موقف اپنایا گیا ہے ، ہمیں امید ہے کہ اپوزیشن سے بات چیت کا مثبت نتیجہ نکلے گا ۔

مزید : قومی