”حملہ نہیں کریں گے لیکن لاشوں کیلئے تیار ہیں “، حافظ حسین احمد نے خطرناک بات کردی

”حملہ نہیں کریں گے لیکن لاشوں کیلئے تیار ہیں “، حافظ حسین احمد نے خطرناک بات ...
”حملہ نہیں کریں گے لیکن لاشوں کیلئے تیار ہیں “، حافظ حسین احمد نے خطرناک بات کردی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جے یو آئی کے رہنما حافظ حسین احمد نے کہاہے کہ جے یو آئی کے کارکن قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملہ نہیں کریں لیکن لاشوں کیلئے تیار ہیں۔

اے آروائی نیوز کے مطابق حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ جے یو آئی کے کارکن قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملہ نہیں کریں لیکن لاشوں کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلی گلی کوچہ کوچہ خطرنا ک صورتحال ہوگی ، حکومت آزادی مارچ کو سنجیدہ لے ورنہ یہ مارچ ان کے گلے پڑ جائے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آزادی مارچ کے اجتماع کو سنجیدگی سے نہ لیا گیا تو ماڈل ٹاﺅن بھول جائیں گے ۔

مزید : قومی


loading...