ریاست کے چاروں ستون ایک ساتھ کام کریں گےتو ماحول بہتر ہو گا:مرتضی وہاب

ریاست کے چاروں ستون ایک ساتھ کام کریں گےتو ماحول بہتر ہو گا:مرتضی وہاب
ریاست کے چاروں ستون ایک ساتھ کام کریں گےتو ماحول بہتر ہو گا:مرتضی وہاب

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما  اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہاہے کہ ریاست کے چار ستون انتظامیہ، عدلیہ، مقننہ اور صحافت باہمی تعاون سے ہی قائم رہ سکتے ہیں، قانون پر عمل کی شروعات ہمیں خود سے کرناہے۔

کراچی میں  ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آج قانون پر باتیں کرنا اور طویل مضمون لکھنا سب کا پسندیدہ مشغلہ ہے مگر قانون پر کوئی بھی عمل نہیں کرتا حالانکہ مقننہ کا کام مسئلہ کی جڑ تک پہنچتے ہوئے قانون بنانا اور انتظامیہ کا کام قانون پر عملدرآمد کرناہے، عدلیہ کا فرض انصاف کی فراہمی اور صحافت کا کام معاشرے کے منفی رویے دکھانا اور لکھناہے تاکہ حکومت وقت اس پر توجہ دیکر معاشرے کے مسائل حل کرے،ریاست کے چاروں ستونوں کو ساتھ کام کرنا پڑیگا، تب ہی بہتر ماحول کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنے مسائل اسمبلی کے اراکین سے گفتگو میں نہیں لائیںگے تو آگے کا راستہ کیسے متعین ہوگا؟پولیس پر تنقید ہوتی ہے کہ جرائم کی شرح بڑھ رہی ہے اور پولیس کا موقف ہے کہ جرائم نہیں بڑھ رہے، اگر میرے گھر میں کوئی واردات وقوع پذیر ہوجائے اور میں پولیس کے پاس نہ جاؤں تو مسائل کیسے حل ہوںگے؟باتوں سے زیادہ عمل کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ قانون پر عمل کرنے کی افادیت کو معاشرے میں روشناس کرانا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے ورنہ ایک مہذب معاشرہ کیسے تشکیل پاسکتاہے؟استحکام پاکستان کیلئے تمام ریاستی ستونوں کو مثبت انداز سے عمل کرنا ہوگا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...